ہندوستان نے آج امریکی سفیر رچرڈ ورما کے اروناچل پردیش کے دورے پر چین کے
اعتراض کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں جانے کے
مجاز ہیں۔
امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان
وکاس سوروپ نے مسٹر ورما کے شمال مشرقی
ریاست کی وادی توانگ کے دورے پر چین کے تبصرے کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ یہ
کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ مسٹر سوروپ نے کاہ کہ امریکی سفیر نے اروناچل پردیش کا دورہ کیا ہے۔